اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں عوامی اجتماع منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے اسلام آباد میں پارٹی کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی اجتماع کی اجازت کے لیے دارالحکومت کے ڈپٹی کمشنر سے رجوع کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر انتظامیہ ہماری درخواست مسترد کرتی ہے تو پی ٹی آئی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جائے گی۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ آئین کے مطابق پرامن احتجاج کرنا ان کا حق ہے۔